ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : کونکن ریلوے اسٹیشن پر کیاٹل گارڈ بدنظمی کا شکار :راہ گیروں اور سواروں کے لئے سر درد

بھٹکل : کونکن ریلوے اسٹیشن پر کیاٹل گارڈ بدنظمی کا شکار :راہ گیروں اور سواروں کے لئے سر درد

Sat, 12 Aug 2017 21:54:07    S.O. News Service

بھٹکل:12/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کونکن ریلوے اسٹیشن پر جانوروں کے داخلے کو روکنے کے لئے تعمیر کئے گئے کیاٹل گارڈکے طورپر نصب شدہ لوہے کی سلاخیں ٹکڑے ہوکر بکھر پڑنے سے راہ گیروں اور سواریوں کی آمد و رفت میں دقت ہورہی ہے اور یہ مسئلہ سردرد بننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ راستے سے عوام دن رات چلتے پھرتے رہتے ہیں، ٹکڑے ہوئیں سلاخوں پر سے سواریوں کا گزرنا محال ہورہاہے، بعض دفعہ سوار سرکس کرتے ہوئے بچنےکی کوشش میں گر کر زخمی ہونےکے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ پلٹا کھا کر گرے ہوئے آٹو کو رسی باندھ کر اوپر لایا گیا ہے۔ کیاٹل گارڈ کو اپنا وجود کھوئے ہوئے 4مہینے گزر گئے ، اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو 5-4مرتبہ گارڈ کی درستی کے لئے زبانی کہا بھی جاچکا ہے، لیکن ریلوے محکمہ کی طر ف سے کوئی کارروائی کرنے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ جواب دئیے جانے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔ ساحل آن لائن نے معاملے کو لے کر جب ریلوے افسران سے بات کی تو افسران نے کہاکہ محکمہ کو اس کی اطلاع مل چکی ہے، بہت جلد اس کو حل کرنے کا تیقن دیا۔

12-bkl-railwe_cattel_gaurd_(2).jpg


Share: